Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

وفور شوق مضطر ہے کہ ان کو ہائے کیا کہیے

کشش پھلواروی

وفور شوق مضطر ہے کہ ان کو ہائے کیا کہیے

کشش پھلواروی

MORE BYکشش پھلواروی

    وفور شوق مضطر ہے کہ ان کو ہائے کیا کہیے

    نبی کہیے ملک کہیے بشر کہیے خدا کہیے

    اگر اس بارگاہ پاک میں تیرا گزر ہووے

    تو مثل تذکرہ اتنا تو اے باد صبا کہیے

    کہ وہ بدنام جس سے ننگ ہے اسلام کو شاہا

    وہ مومن جس کا ایماں باعث شرم و حیا کہیے

    وہ عاصی جس کے عصیاں کی نہیں ہے کوئی حد باقی

    وہ فاسق فسق کی جس کے نہ کوئی انتہا کہیے

    یہ کہتا تھا کہ ہوں میں بھی تو آخر سگ اسی در کا

    زبان پاک سے اپنے کسی دن بھی تو آ کہیے

    برا ہوں یا بھلا پھر آپ کا کہلاتا ہوں شاہا

    سوائے آپ کے کس کا ہے مجھ کو آسرا کہیے

    مأخذ :
    • کتاب : Al-Mujeeb, Phulwari Sharif (Pg. 108)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے