کیوں نہ اشک بار ہوا کروں کیوں نہ بیقرار رہا کروں
کیوں نہ اشک بار ہوا کروں کیوں نہ بیقرار رہا کروں
نہ قرار آئے تیرے سوا تو تو ہی بتا کہ میں کیا کروں
تجھے فکر درماں ہے چارہ گر مجھے درد اپنا عزیز ہے
یہ نشانی دی ہے حبیب نے اسے کیسے دل سے جدا کروں
مرے دل کو درد عطا کیا مجھے درد والا بنا دیا
ترا شکریہ مرے دل ربا میں کروں تو کیسے ادا کروں
مری زیست کا ہو یہ مدعا مری موت کا یہ مآل ہو
ترے واسطے مری موت ہو ترے واسطے میں جیا کروں
مجھے خادمؔ اس کی جو دید ہو تو مراد دل کی نصیب ہو
کبھی صدقے جان حزیں کروں کبھی دل کو اپنے فدا کروں
- کتاب : نغمۂ درد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.