خیال پیر کا جس کے ہوا ہے دل میں نشست
خیال پیر کا جس کے ہوا ہے دل میں نشست
وہ طفل خوب جواں بخت ہے اور پیر پرست
میں اس کو ہاتھ پکڑ کے حوالہ کیوں نہ کروں
ملی ہے پیروں سے نعمت مجھے جو دست بدست
نہ آنکھ اٹھا کے دیکھو تم اس کی آنکھ کی طرف
کہ ہے وہ ترک بڑا شوخ دیدہ و بد مست
وہی جو چاہے تو ہو انتظام ہندوستان
کرے جو زلفِ پریشاں کا اپنے بند و بست
تجھے پسند ہے جب سے مری شکستہ دلی
مجھے بھی بھاتی ہے اس زلف پر شکن کی شکست
نہ سرمگیں ہو تو اے ترک چشم میرے حضور
لگا نہ تیر نگہ دل پہ میرے پہن کے شکست
کوئی تراب کو چھیڑے نہ از برائے خدا
وہ ایک رند خرابات ہے او مست الست
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.