یہ ہے شراب عشق اسے دل لگا کے پی
یہ ہے شراب عشق اسے دل لگا کے پی
آنکھوں میں اپنے یار کا نقشہ جما کے پی
توبہ کو توڑ تاڑ کے ایمان لا کے پی
ساقی کے ہر نگاہوں پہ قربان جا کے پی
پینا بغیر یار کے طریقت میں ہے حرام
خلوت کدہ میں یار کو اپنے بٹھا کے پی
کیا مانگتا ہے غیر سے دو چار جام تو
گھر بیٹھے اپنے یار کے گھر سے منگا کے پی
بھٹی میں لا الہ کے یہ ہے ڈھلی ہوئی
وہ ہے مدینے والے کے منہ کی بچی ہوئی
ایسی شراب شوق سے پی اور پلا کے پی
سجدہ میں بیٹھ جا اور مصلیٰ بچھا کے پی
کیوں ڈرتا ہے خورشیدؔ کیا خوف ہے تجھے
غوث الوریٰ کے نام کا ڈنکا بجا کے پی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.