خوب رویت کے آشنا ہیں ہم
خوب رویت کے آشنا ہیں ہم
عاشق مظہر خدا ہیں ہم
ایک ہے نور جس کے سب جلوے
دیکھو موجود جابجا ہیں ہم
ہم جہاں میں نہیں ہیں طالب غیر
اپنے ہی آپ مبتلا ہیں ہم
بے خودی جب کہ آن پہنچے ہے
پھر نہیں جانتے کے کیا ہیں ہم
ہم کو مت جانیو فقیر اصغرؔ
ملک وحدت کے بادشاہ ہیں ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.