Sufinama

وہ حق کے ساتھ رابطۂ دل نہیں رہا

خواجہ عزیزالحسن مجذوب

وہ حق کے ساتھ رابطۂ دل نہیں رہا

خواجہ عزیزالحسن مجذوب

MORE BYخواجہ عزیزالحسن مجذوب

    وہ حق کے ساتھ رابطۂ دل نہیں رہا

    مجذوب اس لقب ہی کے قابل نہیں رہا

    وہ آنکھ اب نہیں ہے وہ اب دل نہیں رہا

    مجذوبؔ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا

    ناگفتنی ہے حال مرا کچھ نہ پوچھیے

    کہنے کے اور سننے کے قابل نہیں رہا

    وہ آنکھ جو نہ غیر کو دیکھے نہیں رہی

    وہ دل جو ہو نہ غیر پہ مائل نہیں رہا

    میں لاکھ توبہ کرتا ہوں نبھتی نہیں کبھی

    اب اپنے عزم کا تو میں قائل نہیں رہا

    اس کے سوا کہ آپ ہی میری مدد کریں

    کچھ چارہ میرے مرشد کامل نہیں رہا

    تاراج کر لیا مجھے شیطان و نفس نے

    جو کچھ کیا تھا آپ سے حاصل نہیں رہا

    وہ حال ہو گیا ہے کہ گویا کبھی بھی میں

    خدام میں حضور کے داخل نہیں رہا

    ناچار بہر چارہ چلا آیا سرنگوں

    ورنہ میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا

    اب رات دن ہے ذکر بتاں اور شغل عشق

    اللہ کا میں ذاکر و شاغل نہیں رہا

    پہلو میں میرے وہ دل ناپاک ہے حضور

    میں پاس بیٹھنے کے بھی قابل نہیں رہا

    قابو میں میرے اب مری آنکھیں نہیں رہیں

    کہنے میں میرے اب یہ مرا دل نہیں رہا

    دست کرم ہو جانب مجذوبؔ پھر دراز

    محروم آپ کا کبھی سائل نہیں رہا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے