عجب کیا گر مجھے عالم بایں وسعت بھی زنداں تھا
عجب کیا گر مجھے عالم بایں وسعت بھی زنداں تھا
خواجہ عزیزالحسن مجذوب
MORE BYخواجہ عزیزالحسن مجذوب
عجب کیا گر مجھے عالم بایں وسعت بھی زنداں تھا
میں وحشی بھی تو وہ ہوں لا مکاں جس کا بیاباں تھا
کسی کی یاد میں بیٹھے جو سب سے بے غرض ہو کر
تو اپنا بوریا بھی پھر ہمیں تخت سلیماں تھا
ذرا دیکھو تو یہ الٹی رسائی میری قسمت کی
وہ نکلا غیر کے دل سے جو میرے دل کا ارماں تھا
ہنسے بھی ہم تو مثل برق وہ ہنسنا ہنسے اے دل
کہ جس ہنسنے میں دنیا بھر کا رونا ہائے پنہاں تھا
جو رخ بدلا ہے ساقی نے دگر گوں رنگ محفل ہے
وہ خنداں ہے جو گریاں تھا وہ گریاں ہے جو خنداں تھا
بھلا مجذوبؔ کچھ تو ہوش رکھتے ایسے موقع پر
غضب ہے میزباں بننا پڑا اس کو جو مہماں تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.