مانع نہیں ہم وہ بت خود کام کہیں ہو
مانع نہیں ہم وہ بت خود کام کہیں ہو
پر اس دل بیتاب کو آرام کہیں ہو
خورشید کے مانند پھروں کب تئیں یارب
نت صبح کہیں ہووے مجھے شام کہیں ہو
مئے خانۂ عالم ہے وہ ربط کہ جس میں
ہووے جو صراحی کہیں کو جام کہیں ہو
وعدے تو مرے ساتھ کئے تو نے ہزاروں
پر ایک بھی اتنوں میں سرانجام کہیں ہو
ہر چند نہیں صبر تجھے دردؔ ولیکن
اتنا بھی نہ ملیو کہ وہ بد نام کہیں ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.