جان پہ کھیلا ہوں میں میرا جگر دیکھنا
جان پہ کھیلا ہوں میں میرا جگر دیکھنا
جی نہ رہے یا رہے مجھ کو ادھر دیکھنا
گرچہ وہ خورشید رو نت ہے میرے سامنے
تو بھی میسر نہیں بھر کے نظر دیکھنا
سو بھی نہ تو کوئی دم دیکھ سکا اے فلک
اور تو یاں کچھ نہ تھا ایک مگر دیکھنا
ذکر وفا کیجیے اس سے جو واقف نہ ہو
کہتے ہو کس سے یہ تم ٹک تو ادھر دیکھنا
مثل شرر تنگ چشم ہستی بے بود ہے
دیکھ نہ سکتا اسے ٹک بھی جدھر دیکھنا
نالۂ دل کا اثر دیکھ لیا دردؔ بس
جی میں نہ رہ جائے یہ آہ بھی کر دیکھنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.