Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کسی شوخ کی جب نظر ہو گئی

شاہ صدیق سوداگر

کسی شوخ کی جب نظر ہو گئی

شاہ صدیق سوداگر

MORE BYشاہ صدیق سوداگر

    کسی شوخ کی جب نظر ہو گئی

    خودی سے خودی بے خبر ہو گئی

    خودی میں خدا کا پتہ مل گیا

    خودی سے خودی کو خبر ہو گئی

    مری چشم جب مثل نرگس بنی

    تو وو دور بین نظر ہو گئی

    ہوا جلوہ گر حق میری شکل میں

    کدھر تھی خدائی کدھر ہو گئی

    جو عصمت سے وحدت میں رہتی تھی ذات

    یہ کثرت میں وہ در بدر ہو گئی

    میری عمر ہفتادہ سالہ میاں

    خیال صنم میں بسر ہو گئی

    یہ سوداگرؔ میری جو کچھ کہ تھی

    تصدق وہ سردار پر ہو گئی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے