کیا تھا جو گھڑی بھر کو تم لوٹ کے آ جاتے
کیا تھا جو گھڑی بھر کو تم لوٹ کے آ جاتے
بیمار محبت کو صورت تو دکھا جاتے
اتنا تو کرم کرتے دکھ درد مجھے دے کر
اک بار مرے آنسو دامن سے سکھا جاتے
پھر درد جدائی کو محسوس نہ میں کرتا
اچھا تھا اگر مجھ کو دیوانہ بنا جاتے
مجھ پر غم فرقت کی تہمت نہ کبھی لگتی
آنکھوں میں اگر اپنی تصویر بسا جاتے
پھر ان سے فناؔ مجھ کو رہتا نہ گلہ کوئی
درماں نہ مرا کرتے دیدار کرا جاتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.