Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کیا نظر مجھ پر نہ ڈالی جائے گی

خواجہ عزیزالحسن مجذوب

کیا نظر مجھ پر نہ ڈالی جائے گی

خواجہ عزیزالحسن مجذوب

MORE BYخواجہ عزیزالحسن مجذوب

    کیا نظر مجھ پر نہ ڈالی جائے گی

    کیا مری فریاد خالی جائے گی

    یوں نظر تو مجھ پر ڈالی جائے گی

    جب میں دیکھوں گا ہٹا لی جائے گی

    آ رہا ہے جھومتا وہ مست ناز

    اب طبیعت کیا سنبھالی جائے گی

    لاکھ ہو بحر محبت پر خطر

    کشتئ دل اس میں ڈالی جائے گی

    ہائے ایسے میں ہے تو ساقی کہاں

    کیا بھری برسات خالی جائے گی

    غیر کی مانیں گے بے چوں و چرا

    میں کہوں گا فی نکالی جائے گی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے