کیا صلوۃ و صوم و سجدہ اور کیا ایماں کا تول
کیا صلوۃ و صوم و سجدہ اور کیا ایماں کا تول
اک نگاہ ناز جانانہ ہے کل عالم کا مول
کس سے اب شکوے کریں کس کو سنائیں حال دل
جال میں خود پھنس گئے ہم سن کے میٹھے میٹھے بول
اب بھلا کیا فائدہ چھپنے سے اے جان جہاں
بج رہا ہے تیری وحدت کا زمانہ بھر میں ڈھول
بارگاہ حسن کا کاوشؔ یہی دستور ہے
چوم لے قدموں کو بڑھ کر اور زباں سے کچھ نہ بول
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.