Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

لرزتا ہے مرا دل زحمت مہر درخشاں پر

مرزا غالب

لرزتا ہے مرا دل زحمت مہر درخشاں پر

مرزا غالب

MORE BYمرزا غالب

    لرزتا ہے مرا دل زحمت مہر درخشاں پر

    میں ہوں وہ قطرۂ شبنم کہ ہو خار بیاباں پر

    نہ چھوڑی حضرت یوسف نے یاں بھی خانہ آرائی

    سفیدی دیدۂ یعقوب کی پھرتی ہے زنداں پر

    فنا تعلیم درس بے خودی ہوں اس زمانے سے

    کہ مجنوں لام الف لکھتا تھا دیوار دبستاں پر

    فراغت کس قدر رہتی مجھے تشویش مرہم سے

    بہم گر صلح کرتے پارہ ہائے دل نمکداں پر

    نہیں اقلیم الفت میں کوئی طورمار ناز ایسا

    کہ پشت چشم سے جس کی نہ ہووے مہر عنواں پر

    مجھے اب دیکھ کر ابر شفق آلودہ یاد آیا

    کہ فرقت میں تری آتش برستی تھی گلستاں پر

    بجز پرواز شوق ناز کیا باقی رہا ہوگا

    قیامت اک ہوائے تند ہے خاک شہیداں پر

    نہ لڑ ناصح سے غالبؔ کیا ہوا گر اس نے شدت کی

    ہمارا بھی تو آخر زور چلتا ہے گریباں پر

    دل خونیں جگر بے صبر و فیض عشق مستغنی

    الٰہی یک قیامت خاور آ ٹوٹے بدخشاں پر

    اسدؔ اے بے تحمل عربدہ بیجا ہے ناصح سے

    کہ آخر بے کسوں کا زور چلتا ہے گریباں پر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے