Font by Mehr Nastaliq Web

مل جل کے ارض پاک کو رشک ارم کریں

کوثر نیازی

مل جل کے ارض پاک کو رشک ارم کریں

کوثر نیازی

MORE BYکوثر نیازی

    مل جل کے ارض پاک کو رشک ارم کریں

    کچھ کام آپ کیجیے کچھ کام ہم کریں

    حالات کا لحاظ اب اہل قلم کریں

    نیزے اٹھائیں ہاتھ میں تیغیں علم کریں

    کیا ہوگا کیا نہ ہوگا یہ سب ان پہ چھوڑیئے

    اپنا یہ کام ہے سر تسلیم خم کریں

    اے عشق اب پناہ ملے گی کہاں تجھے

    وہ بھی یہ کہہ رہے ہیں محبت کو کم کریں

    پوشیدہ دشمنی سے جو رکھیں ہمیں معاف

    کوثرؔ ہمارے دوست بڑا ہی کرم کریں

    مأخذ :
    • کتاب : کلام کوثر نیازی (Pg. 47)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے