لے کے دل میں محبت کی پاکیزگی گھر سے نکلے تھے دیر و حرم کے لیے
لے کے دل میں محبت کی پاکیزگی گھر سے نکلے تھے دیر و حرم کے لیے
ماہر القادری
MORE BYماہر القادری
لے کے دل میں محبت کی پاکیزگی گھر سے نکلے تھے دیر و حرم کے لیے
ہم جنوں میں نہ جانے کہاں آ گئے ماہ و انجم نے بوسے قدم کے لیے
شکریہ پرسشِ غم کا اے دوستو تم مجھے اب نویدِ مسرت نہ دو
میری تقدیر کا حرفِ اول ہے غم غم مرے واسطے میں ہوں غم کے لیے
کتنے کم ظرف دنیا میں وہ لوگ ہیں اک ذرا غم ملا آنکھ نم ہوگئی
غم بھی اللہ کی اک بڑی دین ہے حوصلہ چاہئے ضبطِ غم کے لیے
اپنے مٹنے کا ماہرؔ مجھے غم نہیں میں فسردہ ہوں انساں کے حالات سے
میرے رونے پہ ہنستی ہے دنیا مگر رو رہا ہوں میں دنیا کے غم کے لیے
- کتاب : سرودِ روحانی (Pg. 282)
- اشاعت : Second
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.