Sufinama

جو نظر کامیاب ہوتی ہے

ماہر القادری

جو نظر کامیاب ہوتی ہے

ماہر القادری

MORE BYماہر القادری

    جو نظر کامیاب ہوتی ہے

    آپ اپنا جواب ہوتی ہے

    زندگی جب عذاب ہوتی ہے

    عاشقی کامیاب ہوتی ہے

    تیرے آگے لطافت شبنم

    شرم سے آب آب ہوتی ہے

    روکئے اپنی مست نظروں کو

    ساری دنیا خراب ہوتی ہے

    جس صراحی کو چھو لیا تونے

    غیرت آفتاب ہوتی ہے

    یوں نہ موجوں سے کھیل اے غافل

    زندگانی حباب ہوتی ہے

    اس چمن کی بہار کیا کہنا

    پنکھڑی بھی گلاب ہوتی ہے

    تجھ سے ظالم کو پیار کرتا ہے

    جس کی قسمت خراب ہوتی ہے

    بڑھتے جاتے ہیں ان کے رخ کے نقاب

    ہر نظر اک حجاب ہوتی ہے

    ناز ہے دل کی بیکلی پہ مجھے

    شوخیوں کا جواب ہوتی ہے

    مست آنکھوں کا دھیان آتا ہے

    سامنے جب شراب ہوتی ہے

    ان کے عاشق کی زندگی ماہرؔ

    کتنی نا کامیاب ہوتی ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے