ان کی نگاہ مست سے مخمور ہو گئے
ان کی نگاہ مست سے مخمور ہو گئے
اتنے ہوئے قریب کہ ہم دور ہو گئے
آیا شباب اور وہ مغرور ہو گئے
اپنے نشہ میں آپ ہی وہ چور ہو گئے
کچھ ہم بھی رعب حسن سے جرأت نہ کر سکے
کچھ وہ بھی پاس شرم سے مجبور ہو گئے
ان کے کرم نے داغ تمنا عطا کئے
ہم بھی جہاں میں صاحب مقدور ہو گئے
اس دل کے التفات نے غارت کیا مجھے
وہ بے نیاز بن گئے مغرور ہو گئے
ماہرؔ وہ آئے قسمت منزل چمک اٹھی
ذرے فروغ نور سے معمور ہو گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.