Sufinama

سچ یہ ہے عیش دو عالم کی بھی پروا نہ کریں

ماہر القادری

سچ یہ ہے عیش دو عالم کی بھی پروا نہ کریں

ماہر القادری

MORE BYماہر القادری

    سچ یہ ہے عیش دو عالم کی بھی پروا نہ کریں

    وہ جو توہین غم یار گوارا نہ کریں

    دل کی دھڑکن کو بھی اب کام میں لایا نہ کریں

    کیا اس انداز سے بھی تم کو پکارا نہ کریں

    وہ اگر مست نگاہوں سے اشارہ نہ کریں

    ان کے مے خوار کبھی ہوش میں آیا نہ کریں

    ہو ہی جائے گی کسی طرح شب غم کی سحر

    آپ میرے لئے تکلیف گوارا نہ کریں

    ابھی امید کو دنیا ہے تصور کا فریب

    دل کی دنیا کو ابھی وہ تہ و بالا نہ کریں

    اور ہنستے ہیں مرے حال پریشاں پہ ہنسیں

    آپ کو سب ہے خبر آپ تو ایسا نہ کریں

    نو بہ نو رنگ بدلتی ہے تجلی ان کی

    دیکھنے والے نگاہوں پہ بھروسہ نہ کریں

    درد دل آپ کی آنکھوں سے عیاں ہے ماہرؔ

    اس طرح آپ کوئی راز چھپایا نہ کریں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے