اللہ رے حوصلہ نگۂ بے قرار کا
اللہ رے حوصلہ نگۂ بے قرار کا
نظارہ اور جنبش مژگان یار کا
شکوہ نصیب کا نہ گلا حسن یار کا
سارا قصور ہے دل بے اختیار کا
رتبہ اپنا دیکھیے نگۂ شرمسار کا
رخ ہے ادھر ہی رحمت پروردگار کا
اے جبر دوست رحم کہ اب تاب غم نہیں
ہوتا ہے راز فاش مرے اختیار کا
رعنائی جہاں کی حقیقت ہے اس قدر
دھندھلا سا ایک عکس ہے رخسار یار کا
ماہرؔ ہے بزم دہر پریشانیوں کا گھر
شکوہ فضول ہے ستم روزگار کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.