مرے دل کی ہر اک رگ خونچکاں معلوم ہوتی ہے
مرے دل کی ہر اک رگ خونچکاں معلوم ہوتی ہے
تمناؤں کی دنیا گلستاں معلوم ہوتی ہے
قیامت آ نہ جائے رات کے او جاگنے والے
تری ہر سانس لبریز فغاں معلوم ہوتی ہے
بھڑک اے شمع کشتہ اور نگاہ جستجو بن جا
مری تربت کسی کو بے نشاں معلوم ہوتی ہے
فغاں ٹوٹے ہوئے دل کی جسے تم کھیل سمجھے ہو
مجھے وابستۂ نظم جہاں معلوم ہوتی ہے
جو سن لیتے تو کیا تھا مختصر سی شرح بربادی
مگر تم کو تو وہ اک داستاں معلوم ہوتی ہے
مری میت پہ وہ میری وفائیں یاد کرتے ہیں
خموشی بھی مری جادو بیاں معلوم ہوتی ہے
تبسم ریز ہیں کلیاں خیابان فصاحت کی
زمین شعر ماہرؔ گلفشاں معلوم ہوتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.