وہی کچھ دہر میں راز نظام دل سمجھتے ہیں
وہی کچھ دہر میں راز نظام دل سمجھتے ہیں
جو تیرے عشق کو کونین کا حاصل سمجھتے ہیں
ہمیں دیر و حرم کی سمت جانے کی ضرورت کیا
کہ ہم ایک ایک ذرے کو تری منزل سمجھتے ہیں
مری جانب کبھی بھولے سے بھی نظریں نہیں اٹھتیں
وہ مجھ کو التفات خاص کے قابل سمجھتے ہیں
ملا ہم کو صلہ یہ بحر غم سے آشنائی کا
جسے طوفاں سمجھتے تھے اسے ساحل سمجھتے ہیں
کہاں یہ ناتواں دل اور کہاں وہ جور بے پایاں
یہ ان کی مہربانی ہے جو اس قابل سمجھتے ہیں
محبت پر مدار ہستیٔ کونین ہے ماہرؔ
یہ وہ نکتہ ہے جس کو صاحبان دل سمجھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.