تجھے اک نظر دیکھنا چاہتا ہوں
تجھے اک نظر دیکھنا چاہتا ہوں
میں اس کے سوا اور کیا چاہتا ہوں
وفاؤں کے بدلے جفا چاہتا ہوں
میں کیا چاہتا تھا میں کیا چاہتا ہوں
محبت کی پھر ابتدا چاہتا ہوں
خدا مجھ کو سمجھے میں کیا چاہتا ہوں
کرم کی ضرورت ہے مجھ کو ولیکن
بہ عنوان جور و جفا چاہتا ہوں
مصائب کی بارش بلاؤں کی یورش
بہ مقدار صبر و رضا چاہتا ہوں
گناہ محبت کا مجرم ہوں مجرم
میں اپنے کئے کی سزا چاہتا ہوں
جہاں اک جہان تجلی ہو ماہرؔ
محبت کی ایسی فضا چاہتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.