میں خدا کی ثنا گاؤں گا
میں خدا کی ثنا گاؤں گا
حمد اس کی کیے جاؤں گا
میں فتح یاب ہوں برسر آب ہوں
وہ ہے بخشش میری وہ میرا بھاگ ہے
وہ میرا زور ہے وہ میرا راگ ہے
اس کی تعظیم لب پہ سدا لاؤں گا
میں خدا کی ثنا گاؤں گا
حمد اس کی کیے جاؤں گا
وہ ہے میرا خدا میرے اجداد کا
منصف محترم، رب اکرام بھی
صاحب جنگ بھی صاحب نام بھی
ذکر اس کی بزرگی کا دہراؤں گا
میں خدا کی ثنا گاؤں گا
حمد اس کی کیے جاؤں گا
پانیوں کا غضب ڈوبنے کا سبب
سپہ فرعون میں جو بھی سردار تھے
دیکھتے دیکھتے غرق دریا ہوئے
قدرت رب عالم، پہ اتراؤں گا
میں خدا کی ثنا گاؤں گا
حمد اس کی کیے جاؤں گا
نادر میرا سرمایۂ جاں اس کے لیے ہے
دل اس کے لیے اور زباں اس کے لیے ہے
میں خدا کی ثنا گاؤں گا
حمد اس کی کیے جاؤں گا
بہر جب جم گیا قہر جب تھم گیا
سب فناؔ ہو گئے حمد اس ذات کو
عبرتوں سے بھری نادر آیات کو
گیت کے مستقل رنگ پہناؤں گا
میں خدا کی ثنا گاؤں گا
حمد اس کی کیے جاؤں گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.