نہ تنہا یہ تن بلکہ جاں دیکھتا ہوں
نہ تنہا یہ تن بلکہ جاں دیکھتا ہوں
میں وحدت کا دریا رواں دیکھتا ہوں
بسا دل میں ہے میرے یوں جلوۂ حق
کہ ظاہر میں باطن میاں دیکھتا ہوں
بمعنی و صورت صنم تیری صورت
میں صورت میں اپنی عیاں دیکھتا ہوں
مجھے کون تجھ بن سنبھالے خدایا
کہ میں تجھ سا مالک کہاں دیکھتا ہوں
صفت اس کی یارو کہاں تک کروں میں
کہ بے حد و امکاں بیاں دیکھتا ہوں
غزل ایک اور ایسی کہیو تو خادمؔ
کہ میں تجھ کو طال اللساں دیکھتا ہوں
- کتاب : Asrar-e-Haqiqat (Pg. 19)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.