Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

عجب ہی حال ہے میرا صنم جانے کہ ہم جانیں

مخدوم خادم صفی

عجب ہی حال ہے میرا صنم جانے کہ ہم جانیں

مخدوم خادم صفی

MORE BYمخدوم خادم صفی

    عجب ہی حال ہے میرا صنم جانے کہ ہم جانیں

    کھلا ہے راز باطن کا صنم جانے کہ ہم جانیں

    قسم ہے اس کے ہی سر کی لگی ہے عشق کی برچھی

    جگر سب ہو گیا پارا صنم جانے کہ ہم جانیں

    نہ سمجھو کچھ اسے خفگی جو دکھلائے نظر ترچھی

    محبت کا مزہ سارا صنم جانے کہ ہم جانیں

    لگی ہے ہم سے اب بازی ہوا ہے حال سب ماضی

    وہ جیتا اس سے میں ہارا صنم جانے کہ ہم جانیں

    کہی ہے رمز خادمؔ نے وہ سمجھے یا صفی سمجھے

    یہی ہے حیدری نعرہ صنم جانے کہ ہم جانیں

    مأخذ :
    • کتاب : Asrar-e-Haqiqat (Pg. 20)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے