Sufinama

بزم ہے ساقی ہے مے ہے گردش پیمانہ ہے

منظور عارفی

بزم ہے ساقی ہے مے ہے گردش پیمانہ ہے

منظور عارفی

MORE BYمنظور عارفی

    بزم ہے ساقی ہے مے ہے گردش پیمانہ ہے

    اب کہاں مستوں کو ہوش کعبہ و بت خانہ ہے

    جس کو دیکھو مست ہے مدہوش ہے دیوانہ ہے

    ہر نظر اے جان جاں تیری تجلی خانہ ہے

    صد مبارک ہو گیا دل جلوہ گاہ ناز میں

    عکس جب سے آنکھ میں حسن رخ جانانہ ہے

    صبر صدقے ہوش قرباں دل ہوا اس پر نثار

    مدھ بھری آنکھیں ہیں جس کی ہر ادا مستانہ ہے

    غم نہیں دنیا اگرچہ اس کو دیوانہ کہے

    ہے وہی ہشیار بے شک جو ترا دیوانہ ہے

    کر نہیں سکتا مسیحا کچھ مرے دل کا علاج

    درد کا دارو فقط اے جاں ترا پیمانہ ہے

    کس کی جانب رخ ہو اپنا ہو کہاں سجدہ ادا

    تو مرا قبلہ ہے جب کعبہ ترا کاشانہ ہے

    جن کے ساقی مے پرستو ہیں حضور عارفیؔ

    بوالعلائی جام ہے وہ قادری مے خانہ ہے

    بالیقیں سرکار میں منظورؔ ہے منظورؔ تو

    ترا مشرب ہم نوائے مشرب رندانہ ہے

    مأخذ :
    • کتاب : Kalaam-e-Manzoor Aarfi (Pg. 100)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے