مرنے کی تھی سبیل جیے جا رہا ہوں میں
مرنے کی تھی سبیل جیے جا رہا ہوں میں
ساقی پلا رہا ہے پیے جا رہا ہوں میں
ساقی کو دل میں یاد کیے جا رہا ہوں میں
کعبے میں بھی شراب پیے جا رہا ہوں میں
مالک کی بخششوں کا حساب و کتاب کیا
وہ دے رہا ہے اور لیے جا رہا ہوں میں
وہ بخشے یا نہ بخشے اسے اختیار ہے
اپنا جو کام ہے وہ کیے جا رہا ہوں میں
آ اے اجل کہ نام خدا لے کے ذوق میں
ذکر حبیب حق بھی کیے جا رہا ہوں میں
محسنؔ حریم دل میں اسے دیکھ دیکھ کر
اپنا طواف آپ کیے جا ہوں میں
- کتاب : کلیات محسن
- Author : شاہ محسن داناپوری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.