اس دل کا پوچھنا کیا جس دل میں توہی تو ہے
اس دل کا پوچھنا کیا جس دل میں توہی تو ہے
تو خوب جانتا ہے جو میری آرزو ہے
اللہ رے جذب کامل اف رے اے تصور
میں تیرے سامنے ہوں تو میرے روبرو ہے
بیکس کی آس توڑو لیکن ذرا سمجھ کر
لا تقنطو کو دیکھو یہ کس کی گفتگو ہے
اے دل یہ ہاؤ ہو کیوں بیکار جستجو کیوں
تو جس کو ڈھونڈھتا ہے قرب رگ گلو ہے
لطف و کرم سے تیرے محروم کیوں رہوں میں
یا رب کریم تو ہے یا رب غفور تو ہے
ڈھونڈھ اپنے دل میں اس کو اس میں پتا ملے گا
کعبہ میں کیا دھرا ہے خالی مکان ہو ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.