تری الفت میں مر مٹنا شہادت اس کو کہتے ہیں
تری الفت میں مر مٹنا شہادت اس کو کہتے ہیں
ترے کوچے میں ہونا دفن جنت اس کو کہتے ہیں
تجھی کو دیکھنا تیری ہی سننا تجھ میں گم رہنا
حقیقت معرفت اہل طریقت اس کو کہتے ہیں
نکل بھاگا ترے کوچے کی جانب تیرا دیوانہ
نہ ٹھہرا ایک دم جنت میں وحشت اس کو کہتے ہیں
ریاضت نام ہے تیری گلی میں آنے جانے کا
تصور میں ترے رہنا عبادت اس کو کہتے ہیں
ولایت امتحان دوست میں ثابت قدم رہنا
بلاؤں سے نہ گھبرانا کرامت اس کو کہتے ہیں
ترا عاشق ترا شیدا ترا سائل ترا منگتا
ترا خادم ترا بندہ ہدایتؔ اس کو کہتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.