عشق کا راز گر نہ کھل جاتا
عشق کا راز گر نہ کھل جاتا
اس قدر تو نہ ہم سے شرماتا
آ کے تب بیٹھتا ہے وہ ہم پاس
آپ میں جب ہمیں نہیں پاتا
زندگی نے وفا نہ کی ورنہ
میں تماشا وفا کا دکھلاتا
مر گئے ہم تو کہتے کہتے حال
کچھ تو تو بھی زباں سے فرماتا
میں تو جاتا ہی آپ سے لیکن
تیرے کہنے سے اب نہیں جاتا
سب یہ باتیں ہیں چاہ کی ورنہ
اس قدر تو نہ ہم پر جھنجھلاتا
جیسے یہ میر کا سنا ہے شعر
گر یہ بے اختیار ہے آتا
خواب میں بھی رہا تو آنے سے
دیکھنے ہی کا تھا یہ سب ناتا
میں نہ سنتا کسی کی بات حسنؔ
دل جو باتیں نہ مجھ کو سنواتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.