Font by Mehr Nastaliq Web

ہے نام ترا باعث ایجاد رقم کا

میر محمد بیدار

ہے نام ترا باعث ایجاد رقم کا

میر محمد بیدار

MORE BYمیر محمد بیدار

    ہے نام ترا باعث ایجاد رقم کا

    محتاج نہیں وصف ترا لوح و قلم کا

    مقدور بشر کب ہے تری حمد سرائی

    کیا قطرۂ ناچیز سے اوصاف ہو یم کا

    کیا جانے کہاں جلوہ نما تو ہے کہ یاں تو

    ہے داغ تری یاس سے دل دیر و حرم کا

    دل صاف کر آلائش دنیا سے کہ یہ دل

    آئینہ ہے اسکندری و جم ہے جم کا

    ٹک دیدۂ دل کھول کے تو دیکھ کہ رخشاں

    ہر ذرہ حادث میں ہے خورشید قدم کا

    اس ہستیٔ موہوم پہ غفلت میں نہ کھو عمر

    بیدارؔ ہو آگاہ بھروسہ نہیں دم کا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے