میری توبہ میری توبہ
میری توبہ میری توبہ
تو معاف کرے گا میرے سارے گناہ
میری توبہ میری توبہ
مجھے معلوم ہے مجرم ہوں میں اور تو میرا حاکم
جبھی تو آج میری آنکھ میں اشکوں کی ہے رم جھم
کوئی بندہ تیرے در پر جو آنسو رول دیتا ہے
مرے مولیٰ در توبہ تو اس پر کھول دیتا ہے
تو ضرور سنے گا میرے دل کی صدا
میری توبہ میری توبہ
تیرے در پر کیوں نہ میں سوال کروں تو رحیم بھی ہے تو کریم بھی ہے
میں تو پست بھی ہوں میں حقیر ہوں تو بلند بھی ہے تو عظیم بھی ہے
جو میں جھیل چکا ہوں وہ بہت ہے سزا
میری توبہ میری توبہ
غم کا مارا ہوں بے سہارا ہوں ہوں برا یا بھلا تمہارا ہوں
میری توبہ میری توبہ
میرے گناہ زیادہ ہیں یا تیری رحمت
کریم تو ہی بتا دے حساب کر کے مجھے
میری توبہ میری توبہ
مجھے کر دے معاف اپنے رسولؐ پاک کے صدقے
خطائیں بخش دے میری شہ لولاک کے صدقے
میرے مالک دہائی ہے تجھے آل پیمبر کی
رہا کر دے غموں سے کربلا کی خاک کے صدقے
اندھیروں میں مجھے تابندگی دے دے میرے مولیٰ
نیا مجھ کو شعور زندگی دے دے مرے مولیٰ
میری توبہ میری توبہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.