میں وحدت کا پردہ ہوں الحمد لللہ
میں وحدت کا پردہ ہوں الحمد لللہ
احد کا خلاصہ ہوں الحمد لللہ
اسی کو ہوتا ہے اظہار وحدت
جو موجود ہرجا ہوں الحمد لللہ
گماں تیرا مجھ پر کرے کیوں نہ عالم
میں تیرا سراپا ہوں الحمد لللہ
میری شکل جب سے بنی شکل تیری
فدا خود پہ ہوتا ہوں الحمد لللہ
میں خود دل کو اپنے کعبہ سمجھ کر
طواف اس کا کرتا ہوں الحمد لللہ
میں رہتا ہوں ہر آنکھ میں نور بن کر
میں ہر دل میں رہتا ہوں الحمد لللہ
فرشتوں نے آدم کو سجدہ کیا جب
تو میں وجہ سجدہ ہوں الحمد لللہ
میں بالمعنی میں کیا ہوں یہ مجھ سے پوچھو
بہ ظاہر میں بندہ ہوں الحمد لللہ
کرم ہے یہ مرزا کا واللہ سالکؔ
جو من کنت مولا ہوں الحمد لللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.