نظر وہ ہوکے ترا حسن روبرو آئے
نظر وہ ہوکے ترا حسن روبرو آئے
جدھر بھی دیکھو نظر صرف تو ہی تو آئے
تیری صفات کا آئینہ ہو میری ہستی
تیرا جمال تیرا رنگ تیری بو آئے
زباں سے نکلے مری لا الہٰ الا اللہ
تو قلب سے میری آواز اللہ آئے
سر نیاز جھکے میرا سر تیرے قدموں پر
جبیں کو میری جو سجدے کی آواز آئے
نگاہ دل کو بنا پہلے دید کے قابل
عجب نہیں وہ نظر تجھ کو چار سو آئے
تمام عمر قضا ہو تو ہو نماز مگر
نظر خطا نہ ہو جب یار روبرو آئے
کسی کا نام سنا سر جھکا دیا سالکؔ
خلوص سجدے کی رکھنے وہ آبرو آئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.