Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ترے جلوے کی بڑھتی ہے لطافت چشم گریاں میں

مرزا قادر بخش صابر

ترے جلوے کی بڑھتی ہے لطافت چشم گریاں میں

مرزا قادر بخش صابر

MORE BYمرزا قادر بخش صابر

    ترے جلوے کی بڑھتی ہے لطافت چشم گریاں میں

    کہ گھل کر اشک میں چھپتا ہے وہ دامان مژگاں میں

    ہوا دھوکا جو دیکھی سبز قندیل ان کے ایواں میں

    کہ سبزی ہلکی ہلکی ہے ضیائے ماہ تاباں میں

    چھپا رکھیں گے داغ سینہ کو ہم وصل جاناں میں

    کہ مثل صبح اک خورشید رکھتے ہیں گریباں میں

    کبھی تار قفس کٹتا نہیں شہبائے ہجراں میں

    نئے جوہر ہیں اے قاتل مری تیغ گریباں میں

    پڑھو صابرؔ کوئی ایسی غزل بزم سخنداں میں

    کہ ایسا کوئی گلدستہ نہ ہو گلزار رضواں میں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے