Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دل مرا زلف سیہ ڈس گئی ناگن بن کر

مونس لکھنوی

دل مرا زلف سیہ ڈس گئی ناگن بن کر

مونس لکھنوی

MORE BYمونس لکھنوی

    دل مرا زلف سیہ ڈس گئی ناگن بن کر

    بے گناہ دوست نے مارا مجھے دشمن بن کر

    مر مٹا جان گئی رنج اسیری کے سہے

    پائے بلبل نے یہ پھل عاشق گلشن بن کر

    اس پری نے لب گل رنگ پہ مستی جو ملی

    اور سمٹا وہ دہن غنچۂ سوسن بن کر

    ہاتھ اٹھاؤ گے جو بے جرم مرے قتل کو تم

    تیغ بازو سے لپٹ جائے گی جوشن بن کر

    بال اس نے جو جنازے پہ مرے کھول دیئے

    سب نے جانا کہ پری آئی ہے جوگن بن کر

    آج لو اس گل کا عجب رنگ ہوا پی کے شراب

    چمپئی گال دمکنے لگے کندن بن کر

    دوست جب تک ہے خدا کچھ نہیں پروا مونسؔ

    کیا کرے گا کوئی حاسد مرا دشمن بن کر

    مأخذ :
    • کتاب : Asli Guldasta-e-Qawwali (Pg. 24)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے