مورے پیا گھر آئے
اے ری سکھی مورے پیا گھر آئے
بھاگ لگے اس آنگن کو
بل بل جاؤں میں اپنے پیا کے
چرن لگایو نردھن کو
میں تو کھڑی تھی آس لگائے
مہندی کجرا مانگ سجائے
دیکھ صورتیا اپنے پیا کی
ہار گئی میں تن من کو
جس کا پیا سنگ بیتے ساون
اس دلہن کی رین سہاگن
جس ساون میں پیا گھر ناہیں
آگ لگے اس ساون کو
اپنے پیا کو میں کس ودھ پاؤں
لاج کی ماری میں تو ڈوبی ڈوبی جاؤں
تم ہی جتن کرو اے ری سکھی ری
میں من بھاؤں ساجن کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.