Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دیکھنا گر ہو پیار کی آنکھیں

واصل یزدانی

دیکھنا گر ہو پیار کی آنکھیں

واصل یزدانی

MORE BYواصل یزدانی

    دیکھنا گر ہو پیار کی آنکھیں

    دیکھ لو میرے یار کی آنکھیں

    ہائے کیسی ہیں پیار کی آنکھیں

    کتنی پیاری ہیں یار کی آنکھیں

    سینکڑوں دل فدا ہوئے دل سے

    صدقے تجھ پر ہزار کی آنکھیں

    جس نے دیکھی جھلک وہ مست ہوا

    ہیں وہ ایسی بہار کی آنکھیں

    کوئی گل رو ہے دل سے جھانک رہا

    سرخ رہتی ہیں یار کی آنکھیں

    بلبل دل کے ہیں یہ سرچشمے

    گل ہیں دو گلعذار کی آنکھیں

    سر خوشی سے یہ مست رہتی ہیں

    نہیں ہرگز خمار کی آنکھیں

    چپ ہی چپ یوں جتا دیا سب کچھ

    ہیں یہ قول و قرار کی آنکھیں

    دل پہ قبضہ ہو اک نظر میں ہی

    گویا ہیں شہسوار کی آنکھیں

    عشق جس کو ہوا ہوا واصلؔ

    ہیں یہی حسن یار کی آنکھیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے