Sufinama

تمہاری یاد میں گمراہ ہو گیا ہوں میں

واصل یزدانی

تمہاری یاد میں گمراہ ہو گیا ہوں میں

واصل یزدانی

MORE BYواصل یزدانی

    تمہاری یاد میں گمراہ ہو گیا ہوں میں

    تجلیات کی دنیا میں کھو گیا ہوں میں

    خدا کرے نہ اٹھوں تا ابد تمنا ہے

    تمہارے پاؤں پہ سر رکھ کے سو گیا ہوں میں

    خیال و دل و نظر سب ہیں رہن میخانہ

    اگر گیا بھی تو مستی میں جو گیا ہوں میں

    تیرے کہے سے تو واعظ ہے سب غضب مجھ پر

    تمام عمر میں واں آج تو گیا ہوں میں

    کمال عشق ہے بد نامیوں کے دامن میں

    گل مراد کی خوشبو میں کھو گیا ہوں میں

    پتہ جو پوچھتے واصل کا پھرتے ہو ہر جا

    ہوں پاس آپ کے آپ ہی کا ہو گیا ہوں میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے