شراب خانہ کا تجھ سے قیام ہے ساقی
شراب خانہ کا تجھ سے قیام ہے ساقی
کسی سے کیا ہے غرض تجھ سے کام ہے ساقی
فضائے دہر سے برسے ہیں مستیاں پیہم
شراب ناب سے لبریز جام ہے ساقی
تمام دہر جو مصروف عیش ہو تو ہو
ہمارے پاس تو بس تیرا نام ہے ساقی
بہار و ابرو چمن سب ہیں تو نہیں ہمدم
ترے بغیر پینا حرام ہے ساقی
نگاہ خاص سے ہو اک اشارہ اس جانب
کہ تیرا نام تو مشہور عام ہے ساقی
جسے سمجھتی ہے دنیا ہے واصل یزداں
ہے سچ تو یہ کہ وہ تیرا غلام ہے ساقی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.