دل پہ قبضہ جمائے بیٹھے ہیں
دل پہ قبضہ جمائے بیٹھے ہیں
اپنے گھر میں وہ آئے بیٹھے ہیں
کون آئے نظر سوا ان کے
پتلیوں میں سمائے بیٹھے ہیں
آفتیں ہجر کی مرے سن کر
کیسی صورت بنائے بیٹھے ہیں
سر مرا اور پائے درباں ہے
دیکھیے چپ وہ ہائے بیٹھے ہیں
ترے خادم نہ کیوں بنیں مخدوم
تجھ سے نسبت لگائے بیٹھے ہیں
تیری مسند کے ہم ہیں کب قابل
تیرے ہاتھوں بٹھائے بیٹھے ہیں
راز کیا ہے کہ حضرت واصلؔ
مطمئن سب گنوائے بیٹھے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.