میں برا ہوں یا بھلا ہوں میری لاج کو نبھانا
میں برا ہوں یا بھلا ہوں میری لاج کو نبھانا
مجھے جانتا ہے ساجن تیرے نام سے زمانہ
تیری عاشقی سے پہلے مجھے کون جانتا تھا
تیرے عشق نے بنا دی میری زندگی فسانہ
مجھے اس کا غم نہیں ہے کے بدل گئی ہے دنیا
میری زندگی ہے تم سے کہیں تم بدل نہ جانا
تو نوازنے پہ آئے تو نواز دے زمانہ
تو کریم ہی جو ٹھہرا تو کرم کا کیا ٹھکانہ
تو منبع عطا ہے کہ پکار اٹھا زمانہ
وہ کرم نوازیاں کی کرم کا کیا ٹھکانہ
چوکھٹ پے آ گیا ہوں سرکار آج سن لو
مری دکھ بھری کہانی مرا دکھ بھرا فسانہ
رہنے دے مجھ کو اپنے قدموں کی دھول بن کر
جو نہ ہو تمہیں گوارا مجھے خاک میں ملانا
ترے نام سے ظہوریؔ مجھے جانتی ہے دنیا
ترا جب سے ہو گیا ہوں مرا ہو گیا زمانہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.