ہر چاند اہلِ ظرف و نظر دیکھتے رہے
ہر چاند اہلِ ظرف و نظر دیکھتے رہے
سب ان کو حسبِ تابِ نظر دیکھتے رہے
جن کی تجلیاں تھیں عیاں جسم و جان میں
کیا ظلم کیا ان کو کدھر دیکھتے رہے
آئے نہ جناب نظر وہ نگاہوں کے نور سے
دل میں پھر ان کو شام و سحر دیکھتے رہے
ہم کو رہا نہ ساقیہ کچھ ہوشِ میکشی
ہم تو تیری نظر کا اثر دیکھتے رہے
تیرِ نظر سے ان کے تو کوئی نہ بچ سکا
گھائل ہوئے سبھی وہ جدھر دیکھتے رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.