Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مجھے بے خودی یہ تو نے بھلی چاشنی چکھائی

شاہ نیاز احمد بریلوی

مجھے بے خودی یہ تو نے بھلی چاشنی چکھائی

شاہ نیاز احمد بریلوی

MORE BYشاہ نیاز احمد بریلوی

    مجھے بے خودی یہ تو نے بھلی چاشنی چکھائی

    کسی آرزو کی دل میں نہیں اب رہی سمائی

    نہ حذر ہے نہ خطر ہے نہ رجا ہے نے دعا ہے

    نہ خیال بندگی ہے نہ تمناے خدائی

    نہ مقام گفتگو ہے نہ محل جستجو ہے

    نہ وہاں حواس پہنچیں نہ خرد کو ہے رسائی

    نہ مکیں ہے نے مکاں ہے نہ زمیں ہے نے زماں ہے

    دل بے نوا نے میرے جہاں چھاؤنی ہے چھائی

    نہ وصال ہے نہ ہجراں نہ سرور ہے نہ غم ہے

    جسے کہئے خواب غفلت سو وہ نیند ہم کو آئی

    من و تو اٹھے جہاں ہوں ہوسیں وہاں کہاں ہوں

    جو دوئی کے تھی لوازم سو رہائی ان سے پائی

    یہاں میں رہا ہوں جب تو سخن نیاز بولوں

    سنو گے زبان نے سے وہی جو کہے گا نائی

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    عابدہ پروین

    عابدہ پروین

    مأخذ :
    • کتاب : دیوان نیاز بے نیاز (Pg. 157)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے