مجھے دیوانہ مت سمجھو کسی کی خاک پا ہوں میں
مجھے دیوانہ مت سمجھو کسی کی خاک پا ہوں میں
فرشتے جس کے درباں ہیں وہ خاک آشنا ہوں میں
دکھا دوں گا تجھے نقشہ انہی مدہوش آنکھوں کا
مکان و لا مکاں میں لا الہ کی اک صدا ہوں میں
ہر اک جا گونجتی بجلی ہے جب لیس کمثلہ کی
کسی جا پر فنا ہوں میں کسی جا پر بقا ہوں میں
میں ہوں کثرت میں جلوہ گر نہاں ہوں سر وحدت کا
نہیں تم جانتے مجھ کو لقائے کبریا ہوں میں
کبھی رنگوں میں بے رنگ ہوں کبھی تشبیہ میں تنزیہہ ہوں
کبھی شاہان شاہ عرشی فقیر بے نوا ہوں میں
فنا کیسی بقا کیسی جب اس کے آشنا ٹھہرے
نہ سمجھو خاک کا پتلا جمال کبریا ہوں میں
نہ مومن مجھ کو لیتے ہیں نہ کافر مجھ کو لیتے ہیں
سمجھ میں ہی نہیں آتی میری ہستی کے کیا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.