Sufinama

تمہارے کوچے میں جان جاناں نماز ہم یوں ادا کریں گے

ممتاز اشرفی

تمہارے کوچے میں جان جاناں نماز ہم یوں ادا کریں گے

ممتاز اشرفی

MORE BYممتاز اشرفی

    تمہارے کوچے میں جان جاناں نماز ہم یوں ادا کریں گے

    تمہی کو پوجیں گے زندگی بھر تمہی کو سجدے کیا کریں گے

    حضور کے نقش پا سے ہم کو ملی ہے سجدوں کی جب اجازت

    ہم اہل نسبت بتاؤ تو یہ نماز کیسے قضا کریں گے

    یہی طریقہ ہے عاشقوں کا صنم کی چاہت صنم کی پوجا

    یہی کیا ہے یہ کر رہے ہیں یہی ہمیشہ کیا کریں گے

    زمانہ ہو جائے ہم سے بد ظن نہیں ہے پروا جو سب ہیں دشمن

    نہ چھوٹے ہاتھوں سے ان کا دامن یہی خدا سے دعا کریں گے

    ہمارے پاس اب ہمارا کیا ہے جو پاس ہے بھی وہ سب ہے ان کا

    ہے دل بھی ان کا ہے جاں بھی ان کی انہیں پہ یہ سب فدا کریں گے

    کسی کو ہوگا ہمیں نہیں شک ہم عاشقوں کا یہی ہے مسلک

    صنم کی پوجا اگر خطا ہے تو بارہا یہ خطا کریں گے

    چلو تو ممتازؔ سے ملیں گے وہ کشتۂ ناز سے ملیں گے

    ٹھکانہ اس کا ہے کوئے جاناں وہیں پہ اس کا پتا کریں گے

    مأخذ :
    • کتاب : Subh-e-Bahara'n (Pg. 59)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے