Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سپرد حسن ازل مائل بقا ہو جا

منور لکھنوی

سپرد حسن ازل مائل بقا ہو جا

منور لکھنوی

MORE BYمنور لکھنوی

    سپرد حسن ازل مائل بقا ہو جا

    فنائے عشق کی تکمیل میں فنا ہو جا

    ہے ابتدا ہی سے غفلت جو انتہا کی مجھے

    کر ابتدا وہ اب اپنی کہ انتہا ہو جا

    اسی سے نیستی بے گانگی کی ممکن ہے

    کہ اپنے جوہر ہستی سے آشنا ہو جا

    یہی ہے فتح حقیقت یہی شکست مجاز

    کہ اپنے حسن نہانی پہ خود فدا ہو جا

    رہے مدام نظر تیری اپنے مرکز پر

    محیط دائرہ طاعت و رضا ہو جا

    نہاں نشاط دوامی کا راز اس میں ہے

    جو دل کے ساز سے پیدا ہو وہ صدا ہو جا

    بہت لیا ہے منور زبان مآل سے کام

    زبان حال سے بھی اب سخن سرا ہو جا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے