آج خم خانۂ وحدت سے پلا دے ساقی
سربسر نقش دوئی دل سے مٹا دے ساقی
محویت ہو جسے پیکر وہ پلا دے ساقی
دل میرا قلقل مینا کی صدا دے ساقی
جام عرفاں سے پلا دے وہ مئے آتش رنگ
دل برشتہ ہو کبابوں کا مزہ دے ساقی
بادۂ ناب سے دے جام بلوریں بھر کر
ماہ میں مہر کی صورت کو دکھا دے ساقی
بیعت پیر مغاں کرنے لگے ہیں میکش
مجھ کو اپنا ہی پیالہ تو پلا دے ساقی
توڑ دوں مہر بہار آ گئی دیوانہ ہوں
ہے جو شیشہ میں پری مجھ کو بتا دے ساقی
جس کو پی کر ہو شگفتہ دل بے تاب نعیمؔ
پھول سی اب وہ گلابی سی پلا دے ساقی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.