شب وصل لوٹیں گے جوبن کسی کا
جو بھاگے گا پکڑیں گے دامن کسی کا
رہے گا نہ یہ رنگ و روغن کسی کا
مسافر ہے دو دن کا جوبن کسی کا
مری ساتھ جو کچھ کیا میرے دل نے
کرے یوں نہ دشمن سے دشمن کسی کا
ذرا شام ہوئے تو ہم رنگ لائیں
اندھیرے میں لوٹیں گے جوبن کسی کا
کہو توبہ والوں سے توبہ توڑیں
ابھرنے پہ آیا ہے جوبن کسی کا
نکالو نہ مو باف کو کینچلی سے
کہیں دل نہ ڈس جائیں ناگن کسی کا
نعیمؔ ایسے جاں باز لاکھو ہی ہوں گے
ابھرنے تو دے عمر جوبن کسی کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.